مرکزی حکومت نے ملک میں بذریعہ سڑک نقل و حمل کو فروغ دینے کے واسطے
شاہراہوں اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے بجٹ میں 91 ہزار کروڑ
روپے مختص کئے ہیں۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں سال 18-2017 کا بجٹ پیش کرتے
ہوئے کہا کہ قومی شاہراہوں كی ترقیات
کے لئے 64 ہزار کروڑ روپے اور دیہی
علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے الگ سے 27 ہزار کروڑ روپے کا بندوبست کیا
گیا ہے۔قومی شاہراہوں کی ترقی لئے قومی شاہراہ اتھارٹی کو یہ رقم مختص کی جائے گی
جبکہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا کے تحت کیا
جائے گی۔